the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
اقوام متحدہ۔ ہندوستان نے اقوام متحدہ سے دہشت گردی کے خلاف کارروائی کو مزید تیز کرکے دہشت گردوں کو سخت پیغام دینے کو کہا ہے۔ اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل ترجمان سید اکبرالدین نے آج یہاں عوامی میٹنگ میں افغانستان کے حالات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ممنوعہ طالبان کو دہشت گرد تنظیم قرار دے کر اعلان کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی قوم دہشت گردی کے خلاف کارروائی کےلئے بے قرار ہے۔انہوں نے کہا کہ جب تک اقوام متحدہ اور اس کے ماتحت کام کرنے والی اکائیاں عالمی



دہشت گردی کےخلاف مشترکہ کارروائی نہیں کریں گی تب تک یہ دنیا کےلئے خطرہ بنا رہے گا۔ مسٹر اکبرالدین نے کہا کہ ہندوستان دہشت گرد تنظیم جیش محمد کو اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ میں ڈالنے کی وکالت کرتا رہا ہے لیکن چین کی جانب سے ویٹو کا استعمال کر نے کی وجہ سے یہ معاملہ بھی التوا میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد تنظیم طالبان،حقانی نیٹ ورک ،اسلامک اسٹیٹ،القاعدہ اور ان سے وابستہ لشکر طیبہ اور جیش محمد کے خلاف کارروائی نہ ہونے کی صورت میں لوگوں کے قتل عام کے اعدادو شمار میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.